کراچی: شہر قائد میں نامعلوم وجوہات کے باعث لگنے والی آگ نے تین بچوں کی زندگی کا چراغ بھسم کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے محمود آباد کشمیر کالونی میں آج علی الصبح دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں گھر میں آگ لگنے کے باعث تین بہن بھائی جاں بحق جبکہ گھر کا سربراہ، اہلیہ اور ایک بچی شدید زخمی ہوئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنےسے ایک سالہ عمیمہ، پانچ سالہ ثانیہ اور چھ سالہ حمزہ جاں بحق ہوئے،واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی : بلدیہ ٹاؤن کے گھرمیں آتشزدگی‘ 7 افراد جاں بحق
اس سے قبل فائربریگیڈکی دو گاڑیوں کی مدد سے گھر میں آگ بجھائی گئی، آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں کیاجاسکا، پولیس کے مطابق متاثرہ فیملی دو منزلہ مکان کےگراؤنڈ فلور پر رہائش پذیر تھی۔
رواں سال مارچ میں بھی کراچی کے علاقے جمشید روڈ بجلی گراؤنڈ کے قریب گھر میں آگ لگنے سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے، آتشزدگی کے واقعے میں 30 سالہ شمائلہ جنید اور اس کے 2 بچے 5 سالہ بیٹی انیسہ اور7 سالہ بیٹا صفیان جاں بحق ہوئے تھے، جمشید کوارٹر پولیس کے مطابق گھر میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔
The post کراچی: گھر میں آگ لگنے کے باعث 3 بہن بھائی جاں بحق appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2WYu3vL
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box