کراچی: شہر قائد میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس میں عدالت عظمیٰ نے وزیراعلیٰ سندھ کو فوری طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹری میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے موقع پر چیف جسٹس گلزار احمد نے وزیراعلیٰ سندھ کو فوری طلب کرلیا۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہمارے حکم پر کتنا عمل درآمد ہوا ؟، ہم نے وزیر اعلی کو ہدایت کی تھی کہ عمل درآمد اور نگرانی کریں، کہاں ہے وزیر اعلیٰ سندھ کی رپورٹ ؟وزیر اعلیٰ سندھ کو بلائیں اورکہیں رپورٹ لے کر آئیں۔
چیف جسٹس آٖ ف پاکستان نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے آرڈر پڑھا ہے ہمارا ؟ ایڈووکیٹ جنرل کہاں ہیں ان کونہیں معلوم کہ کتنااہم تھایہ کیس؟ کراچی:ڈیڑھ سال پہلےحکم جاری کیا تھا اب تک عمل نہیں ہوا؟ کیا توہین عدالت کی کارروائی شروع کردیں ؟ ۔اس موقع پر کمرہ عدالت میں موجود ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو کہا کہ کمشنر کراچی سے پوچھ لیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کمشنر کراچی کو کیا معلوم ہوگا دو دو مہینے کےلیےآپ کمشنر لگاتے ہیں، ہمیں وزیراعلیٰ سندھ بتائیں گے کتنا عمل ہوا؟ بیچارےافسران کیا بتائیں گے؟ ان لوگوں کوتوخودکچھ معلوم نہیں کیا ہورہا ہےشہر کی کیا ضروریات ہیں؟
اس موقع پر کمشنر کراچی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ہم نے اعلیٰ حکام کو رپورٹ جمع کرادی تھی، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ انہوں نے آگے پھر انہوں نے اور آگے دے دی ہوگی رپورٹ، کمشنر کراچی کی سرزنش کرتے ہوئے جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ آپ کو کیا صرف سیٹ گرم کرنے کیلئے بٹھایا گیاہے؟ آپ کو کچھ معلوم بھی ہے کیا کرنا ہے ؟ کچھ نہیں جانتےادھر ادھر کی باتیں مت کریں۔
سپریم کورٹ رجسٹری میں مقدمات کی سماعت پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں، غیر متعلقہ افراد کا مرکزی دروازے سے داخلہ بند کردیا گیا ہے، کئی اعلیٰ سرکاری افسران اور وکلا کو بھی دروازے پرروکا گیا، حکام کا کہنا تھا کہ جن وکلا کا نام کاز لسٹ میں شامل ہےصرف انہیں داخلے کی اجازت ہے۔
The post تجاوزات کیس: وزیراعلیٰ سندھ فوری طور پر سپریم کورٹ طلب appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2WUNPIC
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box