تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 28 December 2020

محکمہ تعلیم میں 7 کروڑ کی خوردبرد کا معاملہ، عدالت نے درخواست مسترد کردی

کراچی : سپریم کورٹ نے محکمہ تعلیم میں 7 کروڑ روپے سے زائد خورد برد پر کے معاملے پر سینئر اکاؤنٹنٹ کی درخواست مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم میں سات کروڑ روپے سے زائد کی خورد برد کے معاملے پر سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران عدالت نے سابق سینئر اکاوئنٹنٹ ٹھٹھہ عرفان شیخ کی برطرفی کیخلاف دی گئی درخواست مسترد کردی۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دئیے کہ کیا ہمیں نہیں معلوم حکومتی اکاؤنٹس میں کیا ہوتا ہے، یہ تو سات کروڑ کی خورد برد ہے، 7 ارب ادھر ادھر ہوجاتے ہیں۔

وکیل عرفان شیخ نے کہا کہ میرا موکل ٹھٹھہ محکمہ تعلیم میں سینئر اکاؤنٹنٹ تھا، جس آئی ڈی سے رقم منتقل ہوئی وہ سب کے استعمال میں تھی۔

وکیل عرفان شیخ نے کہا کہ انکوائری میں حقائق کو نظر انداز کردیا گیا۔

The post محکمہ تعلیم میں 7 کروڑ کی خوردبرد کا معاملہ، عدالت نے درخواست مسترد کردی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3hlz62M
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو