تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 28 December 2020

‘افغانستان کے راستے سینٹرل ایشیا تک رسائی چاہتے ہیں’ عبدالرزاق داؤد

اسلام آباد : پاکستان افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ کوآرڈینیشن اتھارٹی اجلاس سے خطاب میں عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہر طرح سے کونیکٹیویٹی چاہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ٹرانزٹ ٹریڈ اتھارٹی کے تین تک جاری رہنے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں ایک دوسرے کی گڈز ،گاڑیوں کو مکمل رسائی دیں، اور افغانستان کے راستے سینٹرل ایشیا تک رسائی ہو۔

عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ کل ازبکستان کے وزیر ٹڑانسپورٹ بھی آرہے ہیں، ریجنل کونیکٹیویٹی کےلیے مثبت اقدامات کیے جارہے ہیں، ہماری تھارت میںکمی آئی مگر دو ماہ سے اس میں ریکوری ہے۔

افغان وزیر تجرات نثار احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانزٹ ٹریڈ اتھارٹی اجلاس پر پاکستان کے شکر گزار ہیں، اشرف غنی سمجھتے ہیں پاکستانی افغانستان میں سرمایہ کاری کریں۔

افغان وزیر تجارت نے کہا کہ ہم ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے مطابق چلنا چاہتے ہیں، جنوبی ایشیائی مارکیٹ تک پاکستان کے راستے رسائی چاہتے ہیں،ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئےتصفیہ طلب معاملات کاحل چاہتےہیں۔

افغان وزیر تجارت نثار احمد نے کہا کہ دونوں ممالک کے بہتر مستقبل کےلیے مواقع سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے شکرگزار ہیں کہ بہت سے معاملات حل ہوئے اور بعض نازک معاملات ابھی حل طلب ہیں، آگے بڑھنے کےلیے ان معاملات کو حل کرنا ہوگا۔

The post ‘افغانستان کے راستے سینٹرل ایشیا تک رسائی چاہتے ہیں’ عبدالرزاق داؤد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2WN2QMv
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو