لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک بار پھر اپوزیشن جماعتوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں سردار عثمان بزدار نے کہا کہ بد عنوان عناصر کوصرف لوٹ مار سےاکٹھی دولت بچانے کی فکرہے، سابق حکمرانوں نےاپنےدورمیں عوام کیلئےکچھ نہیں کیا۔
عثمان بزدار نے کہا کہ ملکی خزانے پرہاتھ صاف کرنے والےکس منہ سےعوام کی بات کرتے ہیں، ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو اپنے کیےکا حساب دینا ہوگا،ملک کی ترقی کیلئے کرپشن، لوٹ مار اور اقرباپروری کا خاتمہ ناگزیر ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کرپشن کے ناسور نے پاکستان کو پیچھےدھکیلا ہے، کرپشن کرنے والوں کو ترقی کے سفر میں رکاوٹ نہیں ڈالنےدیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 31 دسمبر آکر گزرجائے گی، استعفے جیبوں میں رہ جائیں گے
اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اپوزیشن کے نا آسودہ ارمانوں پر اوس پڑچکی ہے، یہ عناصر جتنی مرضی منت ترلے کرلیں، این آر او نہیں ملنے والا، وزیراعظم عمران خان کے ہوتے انہیں لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا۔
سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پےدرپے ناکامیوں کے باوجو غفلت میں سورہی ہے، کرپٹ اپوزیشن میں استعفے دینےکی اخلاقی جرأت ہرگز نہیں، اکتیس دسمبر آئےگی اور گزر جائے گی، استعفے جیبوں میں رہ جائیں گے، یہ ٹولہ جانتا ہے کہ استعفے دیئےتو خالی نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔
The post کرپشن کے ناسور نے پاکستان کو پیچھےدھکیلا، وزیراعلیٰ پنجاب appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3nZWNjQ
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box