اسلام آباد : وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کا اسٹیچ پنجاب دشمن پارٹیوں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آدگی آبادی پنجابی ہے اور پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کا اسٹیج پنجاب دشمن پارٹیوں کی آماجگاہ ہے۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ نام نہاد نیشنلسٹ اربوں ڈکار کے دھوکا دینے کےلیے پنجاب کو گالی دیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دس سال سے بلوچستان کو اوسطاً 400 ارب ہر سال ملتے ہیں، بلوچستان کی ایک کروڑ کی آبادی ہے پیسہ کہاں گیا؟
پاکستان کی آدھی آبادی پنجابی ہے، PDM کا سٹیج ہنجاب دشمن پارٹیوں کی آماجگاہ ہے، نام نہاد نیشلسٹ اربوں روپیہ ڈکار کے اپنے لوگوں کو دھوکہ دینے کیلئے پنجاب کو گالی دیتے ہیں دس سالوں سے بلوچستان کو اوسطاً چارسو ارب روپیہ ہر سال ٹرانسفر ہوتا ہے ایک کروڑ کی آبادی ہے یہ پیسہ کہاں گیا؟
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 28, 2020
The post ‘پی ڈی ایم کا اسٹیج پنجاب دشمن پارٹیوں کی آماجگاہ ہے’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/37SSXTV
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box