اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے ایک بار پھر شریف خاندان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شہباز گل نے شریف خاندان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ماضی میں عوام کے سامنے زرداری کو چور ڈاکو کہہ رہا تھا اور سوئس اکاؤنٹس اور سرے محل کے خلاف احتجاج کر رہا تھا، جبکہ نواز شریف خود لندن میں جائیدادیں اور مال چھپا رہا تھا۔
شہباز گل نے کہا کہ ماضی میں نوازشریف خود اسرائیل کے ساتھ خفیہ دورے اور ہرزہ سرائی کررہا تھا، نواز شریف انقلابی بنا ہوا تھا پاکستان مخالف قوتوں کے ساتھ ملا ہوا تھا ، دوسرے بھائی ٹی ٹی ایکسپرٹ عمران خان کو یہودی لابی کہہ رہا تھا جبکہ دوسری جانب محمد زبیر کو این آر او مانگنے اسٹیبلشمنٹ کے پاس بھیج رہا تھا، شہباز گل کا کہنا تھا کہ دنیا میں منافقت کی سیاست کا مقابلہ ہوتو شریف خاندان پہلے نمبر پر آئے گا۔
پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا میں منافقت کی سیاست کا مقابلہ ہو تو شریف خاندان واضح برتری سے پہلے نمبر پر آئے گا
عوام کے سامنے زرداری کو چور ڈاکو کہہ رھا تھا
سوئس اکاونٹس اور سرے محل کے خلاف احتجاج کر رہا تھا اورخود لندن میں جائیدادیں اور مال چھپا رہا تھا۔دوسرے بھائی ٹی ٹی ایکسپرٹ
1/2— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 27, 2020
عمران خان کو یہودی لابی کہہ رہا تھا اور خود اسرائیل کے ساتھ خفیہ دورے
افواج پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہا تھا اور انقلابی بنا ہوا تھا پاکستان مخالف قوتوں کے ساتھ ملا ہوا تھا جبکہ دوسری طرف اپنے ایلچی محمد زبیر کو این آر او مانگنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کے پاس بھیج رہا تھا
2/2— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 27, 2020
معاون خصوصی شہباز گل نے چوبیس دسمبر کو بھہ شریف خاندان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ باپ اور چچا جن کو بڑا ڈاکو کہتے رہے آج سپوتری ان کے نعرے مارتی پھرتی ہے، معاون خصوصی برائے سیاسی روابط کا کہنا تھا کہ عمران خان سب چوروں کو مجبور کردیا کہ گلی گلی روتے پھررہے ہیں۔
The post “دنیا میں منافقت کی سیاست کا مقابلہ ہوتو شریف خاندان پہلے نمبر پر آئے گا” appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/34MZHAL
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box