تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 27 December 2020

اسلام آباد کا اگلا میئر کون ہوگا؟ تین امیدوار میدان میں آگئے

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں میئر کے انتخاب کیلئے پولنگ کے وقت کا آغاز ہوگیا، ملک محمد رفیق چیئرمین یوسی 35 نے پہلا ووٹ کاسٹ کر کے پولنگ کا آغاز کیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا اگلا میئر کون ہوگا؟ تین امیدوار میدان میں آگئے، انتخاب کےلیے الیکشن کمیشن کی جانب سے میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد آفس کی عمارت میں پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میئر اسلام آباد کے انتخاب کیلئے الیکٹورل رول 80 ہے، 73 عہدیدار میئر اسلام آباد کے الیکشن کیلئے ووٹ کاسٹ کریں گے اور پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔

اسلام آباد کی 50 یوسیز کے چیئرمین میئر کے الیکشن کیلئے ووٹ کاسٹ کریں گے، 27 مخصوص نشستوں کے عہدیداران میئر کے الیکشن میں ووٹ دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین کی 17 جبکہ پیزنٹ ورکرز کی دو مخصوص نشستیں ہیں اور ٹیکنوکریٹ کی ایک جبکہ غیر مسلم اور یوتھ کی ایک مخصوص نشست ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میئر بننے کے امیدواروں کی فہرست میں مسلم لیگ نواز کے پیر عادل شاہ، پاکستان تحریک انصاف کے ملک ساجد محمود اور اظہر محمود آزاد حیثیت سے الیکشن میں شریک ہیں۔

خیال رہے کہ شیخ انصر عزیز کے استعفے سے میئر کی نشت خالی ہوئی تھی۔

The post اسلام آباد کا اگلا میئر کون ہوگا؟ تین امیدوار میدان میں آگئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3pu7w6w
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو