تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 27 December 2020

ٹریک ٹو ڈائیلاگ شروع ہوگئے ہیں، رہنما مسلم لیگ فنکشنل کا انکشاف

کراچی : مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما محمد درانی نے کہا ہے کہ ٹکراؤ کی کیفیت ہے اسکے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے، اپوزیشن اور حکومت میں مسائل کا حل مذاکرات سے چاہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے جنرل سیکریٹری محمد علی درانی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ٹریک ٹو ڈائیلاگ شروع ہوگئے ہیں اور نظر بھی آرہے ہیں۔

محمد درانی نے کہا کہ فردوس عاشق نے بھی کہا کہ مذاکرات ہونے چاہئیں، قوم بھی اپوزیشن اور حکومت میں گفتگو کا آغاز چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت میں مسائل کا حل مذاکرات سے چاہتے ہیں، مذاکرات کا آغاز اختلاف کے اظہار پر ہی ہوا کرتا ہے۔

جنرل سیکریٹری مسلم لیگ فنکشنل کا کہنا تھا کہ شہباز گل کی بات یہی ہے کہ وہ اپنی پارٹی کے پابندی ہیں، ایسے لوگ ہیں جو حالات نارمل کرنے کےلیے کردار ادا کرسکتے ہیں۔

محمد علی درانی نے کہا کہ ایسے لوگوں کو جیل میں رکھنے کے بجائے کردار ادا کرنے کا موقع دینا چاہیے۔

The post ٹریک ٹو ڈائیلاگ شروع ہوگئے ہیں، رہنما مسلم لیگ فنکشنل کا انکشاف appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2WM3DO1
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو