تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 25 February 2021

گھوٹکی میں آوارہ کتوں کا راج، 10 بچوں سمیت 18 افراد کو نوچ ڈالا

گھوٹکی: صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں آوارہ کتوں کا راج، ضلع کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں نے دس بچوں سمیت اٹھارہ افراد کو نوچ ڈالا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گھوٹکی ضلع کے مختلف علاقوں کوہارا، مٹھڑی، صالح مہر، ریتی، سانکو سمیت دیگر علاقوں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اچانک اضافہ ہوا ہے۔

ڈسٹرکٹ اسپتال گھوٹکی کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ضلع بھر میں آوارہ کتوں نے دس بچوں سمیت اٹھارہ افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا ہے، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میرپورماتھیلو منتقل کیا گیا جہاں انہیں فوری طور پر ویکسین دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  عدالت کا بڑا فیصلہ:” کتوں کے کاٹنے پر مقامی ایم پی اے سینیٹ کا ووٹ نہیں دے سکیں گے

اسپتال ذرائع کے مطابق تیرہ زخمیوں کو طبی امداد اور ویکسی نیشن کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے جبکہ پانچ افراد تاحال اسپتال میں زیر علاج ہیں مگر ان میں سے کسی کی بھی حالت تشویشناک نہیں ہے۔

واضح رہے کہ صوبے سندھ میں کتوں کے کاٹنے سے متعلق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کی جانب سے سخت احکامات جاری کئے گئے تھے، مگر ان پر تاحال کوئی عملدرآمد نہ ہوسکا ہے۔

The post گھوٹکی میں آوارہ کتوں کا راج، 10 بچوں سمیت 18 افراد کو نوچ ڈالا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3r9FXAN
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو