کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں 1 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 12 ارب 90 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں 1 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 12 ارب 90 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے، کمرشل بینکوں کے ذخائر 3.6 کروڑ ڈالر کم ہو کر 7 ارب 13 کروڑ ڈالر رہ گئے۔
اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 1.7 کروڑ ڈالر کم ہو کر 20 ارب 4 کروڑ ڈالر ہوگئے۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافہ بیرونی سرمایہ کاری کی آمد کے باعث ہوا ہے۔
The post ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2O6kIAQ
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box