ریاض: سعودی عرب میں اقاموں کے سہ ماہی اجرا اور تجدید کے فیصلے پر عمل درآمد کرانے کے لیے حکومت کا اہم اقدام سامنے آیا، 5 اداروں کو رابطہ مہم کی اجازت دے دی گئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیرداخلہ سہ ماہی اقاموں کے اجرا و تجدید پر عمل درآمد کی تاریخ متعین کریں گے، اسی ضمن میں پانچ اداروں کو رابطہ مہم کے لیے گرین سگنل دیا گیا ہے جو متعلقہ انتظامیہ سے بات چیت کرکے مذکورہ فیصلے سے متعلق لائحہ عمل تیار کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق اقاموں کی سہ ماہی اجرا اور تجدید پر عمل درآمد متعلقہ اداروں کے باہمی اتفاق سے ہوگا جن میں وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود اور سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی (سدایا) کے سربراہ کی رضامندی ضروری ہے۔ جبکہ وزیرداخلہ اس پالیسی کے نفاذ کیلئے تاریخ متعین کریں گے۔
سعودی کابینہ کا اقامہ کے حوالے سے اہم فیصلہ
فیصلے پر عمل درآمد مرحلہ وار بھی ہوسکتا ہے تاہم اب تک کوئی حتمی اعلان سامنے نہیں آیا۔
یاد رہے کہ رواں سال کے پہلے ماہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں اقامے کی سہ ماہی اجرا اور تجدید کی منظوری دی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق یہ سہولت صرف ورک پرمٹ اقامہ ہولڈرز کے لیے ہوگی، اس کا اطلاق گھریلو عملہ اور وہ تمام ملازمین جو اس کے دائرے میں آتے ہیں ان پر نہیں ہوگا۔ کابینہ کے فیصلے کے تحت ورک پرمٹ فیس، اقامہ فیس اور مقابل مالی کی قسطوں میں وصولی کی جائے گی، اس سے قبل یہ یکمشت ہوتا تھا۔
The post اقاموں سے متعلق سعودی حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3kmHyk7
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box