تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 24 February 2021

خیرپور: لاپتہ بچے کی تشدد زدہ لاش کھیتوں سے برآمد

گمبٹ: صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں دو روز سے لاپتہ بچے کی لاش کھیتوں سے ملی ہے۔

گمبٹ پولیس کے مطابق گمبٹ میں کچے کےعلاقے سے دس سالہ بچےکی لاش ملی ہے، بچہ دو روز سے لاپتہ تھا، گمشدگی کی ایف آئی آر مقامی تھانے مین درج ہے۔

پولیس کے مطابق بچے کی تلاش جاری تھی کہ آج اس کی لاش برہنہ حالت میں کھیتوں سے ملی، ابتدائی تحقیقات کےمطابق بچےکو گلا گھونٹ کرقتل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور واقعے کی جانچ پڑتال کے لئے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ خیرپور کے علاقے پیر جو گوٹھ میں سات سالہ بچی کو اغوا اور مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، بچی کی شناخت مونیکا کے نام سے ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  خیرپور: ایک اور ننھی کلی مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل

رپورٹ کے مطابق سفاک درندوں نے جرم چھپانے کے لیے معصوم بچی کو گلا دبا کر قتل کر کے لاش وہیں چھپا دی، لوگ جب باغ میں پہنچے تو بچی کی لاش ملی، واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی ، پولیس نےجائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیےاسپتال منتقل کیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال خیرپور میں ہی دل خراش واقعہ رونما ہوا تھا، جہاں استاد کے بھیس میں موجود ملزم سارنگ شر نے ٹیوشن پڑھنے کے لئے آنے والے بچے کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بناڈالا تھا، اس دلخراش واقعے کی کوریج دنیا بھر کے اخبارات نے کی تھی۔

The post خیرپور: لاپتہ بچے کی تشدد زدہ لاش کھیتوں سے برآمد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2NDZ3jF
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو