تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 25 February 2021

غیرقانونی بھرتیوں کا الزام، سابق سابق سیکریٹری اسپیشل ایجوکیشن گرفتار

کراچی : نیب ٹیم نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر کارروائی کرتے ہوئے سابق اسپیشل ایجوکیشن سیکریٹری نور لغاری اور ڈاکٹر کشور کمار کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے محکمہ اسپیشل ایجوکیشن کے افسران کے خلاف کارروائی عمل آئی ہے، نیب نے محکمے کے سیکریٹری برائے اسپیشل ایجوکیشن کو عدالت کے باہر حراست میں لےلیا۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کشور کمار اور نور لغاری کو ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا، ملزمان پر 2012 سے 2015 تک غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔

نیب کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب سے غیر قانونی طور پر 294 افراد کی اسپیشل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے بھرتیاں کرکے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا گیا۔

واضح رہے کہ سابق سیکریٹری اسپیشل ایجوکیشن نور لغاری سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس زیر سماعت ہے۔

The post غیرقانونی بھرتیوں کا الزام، سابق سابق سیکریٹری اسپیشل ایجوکیشن گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3uBK8an
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو