تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 25 February 2021

پی ایس ایل6: ایک روزہ آرام کے بعد آج دو میچز شیڈول

کراچی: ایک روز آرام کے بعد پاکستان سپر لیگ سکس میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلے مقابلے میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہونگے جبکہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان رات 8 بجے جوڑ پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ایک روزہ آرام کے بعد آج کھلاڑی اِن ایکشن ہو رہے ہیں، آج دو میچز کھیلے جائیں گے، پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست لاہور قلندرز اور ملتان سطانز آج پہلے میچ میں آمنے سامنے ہونگے، میچ سہہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔

پہلا میچ لاہور قلندر اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ،یہ میچ دن تین بجے شروع ہوگا۔

پی ایس ایل سکس میں اب تک تمام ٹیمیں دو دو میچز کھیل چکی ہیں، پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندر کی ٹیم پہلے نمبر پر موجود ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ دوسرے، پی ایس ایل فائیو کی فاتح کراچی کنگز تیسرے، پشاور زلمی چوتھے،ملتان سلطانز کی ٹیم پانچویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

پی ایس ایل سکس میں ملتان اور کوئٹہ کی ٹیمیں اپنے پہلے دونوں میچز ہار گئیں تھیں، پشاور زلمی ایک میچ میں فاتح رہی جبکہ ایک میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ لاہور قلندر کی ٹیم نے اپنے دونوں میچ جیتے ہیں۔

کراچی کنگز نے دو میچز کھیل کر ایک میں فتح پائی جبکہ ایک میں اسے شکست ہوئی۔

The post پی ایس ایل6: ایک روزہ آرام کے بعد آج دو میچز شیڈول appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3aVuq2g
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو