تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 25 February 2021

سری لنکا میں کورونا سے جاں بحق مسلمانوں کی تدفین کا نوٹیفیکشن جاری، وزیر اعظم کا سری لنکن قیادت سےاظہارِتشکر

کولمبو: سری لنکن حکومت نے کورونا سے انتقال کرنے والے مسلمانوں کی تدفین کا نوٹیفیکشن جاری کردیا، عمران خان نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے سری لنکن قیادت سےاظہارِ تشکر کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی کوششیں رنگ لے آئیں، سری لنکا میں کورونا سےانتقال کرنیوالے مسلمانوں کی تدفین ہوسکےگی ، وزیراعظم عمران خان کےدورے کے فوری بعد سری لنکا نے کورونا سے انتقال کرنے والے مسلمانوں کی تدفین کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔

سری لنکن وزیر صحت نے نوٹیفیکشن میں کہا تدفین وزارت صحت کی جانب سے بتائے گئے احکامات کے مطابق کی جائے گی، ایس او پیز کے تحت مختص مقامات پر ہی تدفین ہوسکے گی ۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سری لنکن حکومت کی جانب سے کورونا سے جاں بحق مسلمانوں کی تدفین کے نوٹیفکیشن
کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا سری لنکن قیادت کاشکر گزار ہوں۔

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا مسلمان کورونا متاثرین کی تدفین کی اجازت پرسری لنکاکا شکرگزار ہے، یہ باہمی افہام وتفہیم، احترام ،انسانیت کے اصول ہیں ، ایسے اصول تعلقات میں ترقی اور خوشحالی لاتے ہیں۔

خیال رہے سری لنکا میں مسلمانو ں کی میت جلانے کے معاملے پر پاکستان اور او آئی سی سمیت دنیا بھر کے مسلم ممالک نے تشویش کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد رواں ماہ سری لنکن وزیراعظم نے بھی کورونا سے انتقال کرنے والے مسلمانوں کی تدفین کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا۔

The post سری لنکا میں کورونا سے جاں بحق مسلمانوں کی تدفین کا نوٹیفیکشن جاری، وزیر اعظم کا سری لنکن قیادت سےاظہارِتشکر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3byU8sc
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو