اسلام آباد : کرونا وائرس کی تیسری لہر نے پاکستان میں اپنے پنجے گاڑ دئیے، ایک روز میں مزید ساڑھے چار ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور ہلاکتوں سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کئے ہیں، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 4 ہزار 525 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں گذشتہ چوبیس گھنٹےمیں کرونا کے مزید 41 مریض جاں بحق کرگئے، جس کے باعث پاکستان میں کرونا کے باعث جاں بحق مریضوں کی تعداد 14 ہزار 256 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹے میں 40 ہزار 369 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4525 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 11.2 فیصد رہی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 46 ہزار 663 ہوگئی۔
گذشتہ روزنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
The post کرونا وبا نے تباہی مچادی، مزید 4 ہزار سے زائد کرونا کیسز رپورٹ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3cteiFM
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box