تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 28 March 2021

راجکماری کی سکڑتی جماعت تذبذب کا شکار ہے، فردوس عاشق اعوان

سیالکوٹ: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی زندہ باد کے نعرے لگانے والی راجکماری کی سکڑتی جماعت تذبذب کاشکار ہے. 

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم سے سے علیحدہ صف بندی کے بعد جعلی راجکماری کنیزوں اور چیلوں کے درمیان صف ماتم بچھائے بیٹھی ہے۔ پیپلزپارٹی زندہ باد کے نعرے لگانے والی جعلی راجکماری کی سکڑتی ہوئی جماعت اس تذبذب کا شکار ہے کہ اب بھی پیپلزپارٹی زندہ باد کا نعرہ لگائیں یا پھر سے بدزبانی پر اتریں؟

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی سے متعلق بدزبان راجکماری کا بیان قابل مذمت، چھوٹی سوچ کا عکاس ہے۔ کرپٹ ظل سبحانی کے گھٹیا طرز سیاست پرعمل پیرا راجکماری اتحادیوں کو اپنی منشا کے مطابق ہانکنا چاہتی ہے لیکن پی ڈی ایم کی باقی ماندہ جماعتیں عقل سے عاری راجکماری کی آواز پر لبیک کہنے کو تیار نہیں۔

The post راجکماری کی سکڑتی جماعت تذبذب کا شکار ہے، فردوس عاشق اعوان appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2159879/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو