کراچی: شہر قائد کے انتخابی حلقے این اے 249 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ شروع ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست کے لیے این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل آج صبح آٹھ بجے شروع ہو گیا، لوگ پولنگ اسٹیشنز کا رخ کرنے لگے ہیں، پولنگ شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہےگی۔
اس حلقے میں پی ٹی آئی، ن لیگ، پی پی، ایم کیوایم، پی ایس پی کے امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ ہے، ضمنی الیکشن کے پیش نظر آج این اے 249 میں عام تعطیل ہے۔
این اے 249 میں مجموعی طور پر 30 امیدواروں میں مقابلہ ہے، حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 39 ہزار سے زائد ہے، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے مطابق حلقے میں 276 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔
انتخابی حلقے میں 2 ہزار سے زائد پولیس، ایک ہزار کے قریب رینجرز اہل کار سیکیورٹی پر مامور ہیں، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز میں کیمرے نصب کیے گئے ہیں، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ پولنگ کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایات جاری کی ہیں۔
ندیم حیدر نے بتایا کہ پریزائیڈنگ افسران کو ماسک اور سینیٹائزر فراہم کر دیے گئے ہیں، ہر پولنگ اسٹیشن پر اضافی ماسک بھی دیے جائیں گے، کوئی ووٹر بغیر ماسک آئے تو اسے ماسک دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ یہ نشست پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا کے مستعفی ہونے کے باعث خالی ہوئی تھی۔
The post این اے 249 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ شروع appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3nsTu5i
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box