لاہور : پنجاب میں لسیکو کا شارٹ فال دو ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیا ، جس کے باعث شہروں اور دیہات میں کئی کئی گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی کا بحران جاری ہے ، لسیکو میں شارٹ فال دو ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیا ، جس کے باعث شہروں اور دیہات میں کئی کئی گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ کی جارہی ہے۔
گرمی میں بجلی بندش سے شہری بلبلا اٹھے ،لیسکو کا کہنا ہے کہ لاہورشہر میں گرڈ اسٹیشنز آوور لوڈڈ ہیں ، جس سے بدترین ٹرپننگ کا سامنا ہے ، موسم بہتر نہ ہوا تو ابھی لوڈ شیڈینگ کا سلسلہ جاری رہے گا ۔
ذرائع وزارت پاور حکام نے بتایا تربیلا ڈیم میں پانی کا بہاو کم اور پاور ہاوسز کو گیس تیل نہ ملنے سے لوڈشید نگ بڑھی ہے ، دو تین روز میں صورتحال بہتر ہو جائے گی تاہم گرمی کی طلب کئی گنا بڑھی لیکن حالات قابو میں ہیں۔
دوسری جانب چنیوٹ اور گردونواح میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا ہے ، شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8گھنٹےسےتجاوزکرگیا جبکہ دیگر شہروں میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12سے14گھنٹےتک پہنچ گیا ہے۔
The post لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی کا بحران جاری، شارٹ فال2 ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3hw8tc7
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box