ڈربی: قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انگلینڈ کے لئے خطرہ کی گھنٹی بجادی۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل پاکستان ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں، انگلینڈ کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کے لئے قومی اسکواڈ کے درمیان پہلا انٹرا اسکواڈ میچ کھیلا گیا۔
میچ میں بابر اعظم الیون نے شاداب الیون کو با آسانی 164 رنز سے شکست دےدی، ڈربی میں کھیلے گئے انٹرا اسکواڈ میچ میں شاداب خان کی دعوت پر بابر الیون نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 364 رنز بنائے۔
میچ کی خاص بات قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی شاندار سینچری تھی، بابراعظم نے امام الحق کے ہمراہ 159 رنز کی عمدہ شراکت داری بھی قائم کی۔
جواب میں بابراعظم الیون کے بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاداب الیون کو 200 رنز پر آل آؤٹ کردیا، بابراعظم الیون کے لیگ اسپنرعثمان قادرنے4، فاسٹ بولرمحمدحسنین نے3شکارکیے۔
شاداب خان الیون کے عبداللہ شفیق نے سینچری اسکور کی تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کراسکے۔
قومی اسکواڈ کے درمیان دوسرا انٹرا اسکواڈ میچ کل کھیلا جائے گا۔
𝗠𝗮𝘁𝗰𝗵 𝗦𝘂𝗺𝗺𝗮𝗿𝘆@babarazam258 𝙓𝙄: 364-5 (50 𝙤𝙫)
Babar Azam 100 (retired out) @76Shadabkhan 𝙓𝙄: 200 𝙖𝙡𝙡 𝙤𝙪𝙩 (32.4 𝙤𝙫)
Abdullah Shafique 106𝗕𝗮𝗯𝗮𝗿 𝗔𝘇𝗮𝗺 𝗫𝗜 𝘄𝗼𝗻 𝘁𝗵𝗲 𝗜𝗻𝘁𝗿𝗮-𝘀𝗾𝘂𝗮𝗱 𝟱𝟬-𝗼𝘃𝗲𝗿 𝗺𝗮𝘁𝗰𝗵 𝗯𝘆 𝟭𝟲𝟰 𝗿𝘂𝗻𝘀 pic.twitter.com/DUMHjb4xG1
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 1, 2021
The post بابراعظم نے خطرے کی گھنٹی بجادی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3hqtbtJ
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box