تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 11 July 2021

لیاری گینگ وار کے 4 ٹارگٹ کلرز گرفتار

 کراچی: پولیس نے پاک کالونی کے علاقے میوہ شاہ قبرستان میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے 4 ٹارگٹ کلرزکو گرفتار کرلیا.

ضلع کیماڑی پولیس نے پاک کالونی کے علاقے میوہ شاہ قبرستان میں کارروائی کے دوران 4 ٹارگٹ کلرزکو گرفتار کرلیا، جن کا تعلق  لیاری گینگ وار سے ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی فداحسین جانوری کے مطابق گرفتار ملزمان میں زبیر، ظہیر عالم، فیصل کچھی اورمحمد عالیان شامل ہیں۔

ملزمان سے 4 ہینڈ گرنیڈ، 3آٹومیٹک کلاشنکوف اور ایک نائن ایم ایم پستول بمعہ راؤنڈ برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش قتل و غارت گری، بھتہ خوری، ڈکیتی و اسٹریٹ کرائم جیسے سنگین جرائم کا انکشاف کیا۔

گرفتار ملزم عالیان نے گزشتہ ماہ الطاف عرف انو بھائی نامی شخص کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے، پولیس نے الطاف عرف انو بھائی کے قتل میں استعمال ہونے والا آلہ قتل (نائن ایم ایم پستول) بھی برآمد کرا لیا گیا۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے، ملزمان سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔

The post لیاری گینگ وار کے 4 ٹارگٹ کلرز گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2200888/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو