تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 11 July 2021

یورو کپ فائنل، اسٹیڈیم کے باہر پیش آیا افسوسناک واقعہ، پولیس ناکام

ویمبلے: یورو فٹ بال کپ کے فائنل سے قبل اسٹیڈیم کے باہر افسوسناک واقعہ پیش آیا مگر پولیس نے صورت حال پر فوری اقدامات کر کے قابو پالیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق فائنل سے قبل سیکڑوں شائقین نے ٹکٹ کے بغیر اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کی اور وہ حصار توڑ کر کامیابی سے میدان پہنچ گئے۔

اسٹیڈیم کے ترجمان نے بتایا کہ سیکڑوں شائقین بغیر ٹکٹ کے اسٹیڈیم آنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

پولیس نے شائقین کو روکنے کی کوشش کی تو بدمزدگی پیدا ہوئی، نوجوانوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر بوتلیں اور دیگر اشیا پھینکیں، اسی دوران چند شائقین خاردار تار اور حصار توڑ کر داخل ہوئے۔

واضح رہے کہ یورو کپ کا فائنل انگلینڈ اور اٹلی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جارہا ہے، انگلینڈ نے پہلے ہاف میں موقع ملتے ہی مخالف ٹیم کے خلاف گول بھی اسکور کیا۔

The post یورو کپ فائنل، اسٹیڈیم کے باہر پیش آیا افسوسناک واقعہ، پولیس ناکام appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3wIqkSR
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو