مانسہرہ: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عوام پی ڈی ایم پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں۔
اگر پی پی پی اپنی غلطی کا احساس کر لے تو ہم اس کا خیر مقدم کریں گے، وہ مانسہرہ مدرسہ سراج العلوم میں تعزیتی ریفرنس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے، مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر میں کبھی بھی الیکشن آزادانہ طور پر نہیں ہوئے۔ پاکستان کے حکمرانوں کا قبلہ امریکہ ہے ،ہماری معیشت پر آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور ایف اے ٹی ایف نے قبضہ کر رکھا ہے ۔مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی ملک کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ پر لے آئے تھے لیکن موجودہ حکمرانوں نے اسے دوبارہ اس میں داخل کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اس کے ساتھیوں میں کو ئی بھی صلاحیت نہیں،مشرف کے دور میں ہمارا جسم ہماری مرضی جیسی عورت کے حقوق کی باتیں کی گئیں، یہ مغرب کی نقالی کرتے ہیں جبکہ دین اسلام عورت اور بچوں کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے ۔بلاول بھٹوکے امریکہ جانے کے سوال پر کہا کہ وہ مجھ سے پوچھ کر نہیں گیا بلکہ چھپ کر گیا ہے ،کورونا کے حوالے سے کہا کہ معیشت کو تباہ کرنے کے لیے منصوعی بیماریاں پھیلا کر ملٹی نیشنل کمپنیاں فائدہ حاصل کر رہی ہیں۔
The post پیپلزپارٹی غلطی مان لے تو خیرمقدم کرینگے، فضل الرحمن appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2200908/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box