لندن : اٹلی یورپ کا نیا فٹبال چیمپئین بن گیا، اٹلی نے انگلینڈ کوسنسنی خیزمیچ میں دو کے مقابلے تین گول سے شکست دی۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی انگلینڈ کو ہوم گراؤنڈ میں شکست دے کریوروکپ کا فاتح بن گیا ، یوروکپ فائنل کے سنسنی خیز فائنل میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹس پر ہوا، جو اٹلی نے دو کے مقابلہ میں تین گول سے جیت لیا۔
ویمبلے اسٹیڈیم میں کھیلےگئے یورو کپ کےفائنل میں انگلینڈ کےلیوک شا نے میچ کے دوسرے ہی منٹ میں اٹلی کے خلاف پہلا گول داغا
تاہم اٹلی کے لیونارڈو بونوجی نے میچ کے سڑسٹھ ویں منٹ پر جوابی گول کرکےمیچ برابرکردیا۔
مقررہ وقت کےاختتام پر میچ ایک ایک گول سے برابر تھا، جس کے بعد میچ کو نتیجہ خیز بنانےکیلئے چھ منٹ کے اضافی وقت کےبعد ساتھ پندرہ پندرہ منٹ کےدوہاف دئے گئے ، اس دوران کوئی ٹیم گول نہ کردلی۔
بعد ازاں پنالٹی شوٹ آؤٹس میں بہتر کارکردگی کے باعث اٹلی یوروکپ کا نیا چیمپیئین بن گیا، اٹلی کی فتح کیساتھ ہی روم میں ہزاروں افراد جشن مناتے سڑکوں پر نکل آئے اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا۔
The post انگلینڈ کو ہوم گراؤنڈ میں شکست، اٹلی یورپ کا نیا فٹبال چیمپئین بن گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/36tdahw
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box