تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 11 July 2021

کراچی میں مون سون کی پہلی بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں علی الصبح مون سون کی پہلی بارش کے بعد  موسم خوشگوار ہوگیا ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گجرات سے ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم سندھ میں داخل ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مون سون کی پہلی بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ گرمی سے ستائے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

شہرکے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی ، ملیر،سائٹ، ناظم آباد ، سہراب گوٹھ،گلزار ہجری،سپرہائی وے ، گلشن اقبال اورگلستان جوہر سمیت دیگر علاقوں میں تیزبارش ہوئی ، جس کے بعد ان علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گجرات سے ہوا کے کم دباؤکاسسٹم سندھ میں داخل ہوگیا ہے ، بارش کا سسٹم شہرمیں ملیر،لانڈھی سے داخل ہوا تاہم کچھ دیر میں آسمان صاف ہو جائے گا جبکہ آج شام پھر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا سب سےزیادہ بارش گلشن حدیدمیں17ملی میٹر اور ایئرپورٹ پر3ملی میٹر ، نوری آباد میں 8ملی میٹر ، پی اےایف فیصل بیس میں 5ملی میٹر ، یونیورسٹی روڈ اوراطراف میں 4.3 ملی میٹر ، لانڈھی میں 4ملی میٹر،سعدی ٹاؤن میں 3.6 ملی میٹر، جناح ٹرمینل میں 3.2 ملی میٹر اور سرجانی میں 2.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب حیدرآباد، ٹھٹھہ، مکلی،سانگھڑ، ڈگری میں بھی بادل کھل کربرسے جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، گجرات، حافظ آباد، ڈسکہ، گوجرانو الہ، پھالیہ، کالاباغ میں رات گئے بارش سے گرمی کازورٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، سکھر، شہید بینظیرآباد، قلات، خضدار، بارکھان ،کوہلو، سبی، ژوب، پشاور، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

The post کراچی میں مون سون کی پہلی بارش، موسم خوشگوار ہوگیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3xBQWpw
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو