تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 14 July 2021

کویت کی انشورنس کمپنیوں کا انکار، بزرگ مسافر بڑی مشکل میں پھنس گئے

کویت سٹی : کویتی انشورنس کمپنیوں نے ٹریول انشورنس کے معاملے پر عمر رسیدہ شہریوں کو بڑی مشکل میں ڈال دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق خلیجی ریاست کویت میں انشورنس کمپنیوں نے 75 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو ٹریول انشورنس دینے سے انکار کردیا ہے۔

کویت کے حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ انشورنس کمپنیوں کے اس اقدام سے کویت مسافر ایپلی کیشن کا کوئی تعلق نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کویتی شہریوں کا بیرون ملک سفر کی شرائط کے تحت ٹریول انشورنس ہونا ضروری ہے وگرنہ علاج معالجے کے اخراجات کو پورا کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئی بھی مسافر کویت سے سفر کا مجاز نہیں ہے جب تک وہ کویت مسافر پلیٹ فارم کو فعال نہ کرلے۔

کم اگست سے مخصوص عمر کے گروپوں کو چھوڑ کر وہ لوگ جو ویکسی نیشن سے مشروط نہیں ہیں کیونکہ وہ صحت کی وجوہات کی بناء پر ویکسین لینے سے قاصر ہیں مثلاً بیمار اور حاملہ خواتین وہ متعلقہ پابندی سے آزاد ہیں وہ بیرون ملک سفر کرسکتے ہیں۔

The post کویت کی انشورنس کمپنیوں کا انکار، بزرگ مسافر بڑی مشکل میں پھنس گئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3xFqlrR
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو