تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 14 July 2021

بابر اعظم نے شعیب اختر کے باؤنسر کا جواب دے دیا

برمنگھم: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کے باؤنسر کا جواب دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے سوال کیا گیا کہ فاسٹ بولرز سمجھتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم میں کوئی اسٹار کھلاڑی نہیں ہے؟

بابر اعظم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ شعیب اختر سے پوچھیں کون اسٹار ہے اور کون نہیں، میں اس پر بحث نہیں کرنا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز میچ ختم ہونے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ تیسرے میچ میں بولنگ اور فیلڈنگ کی وجہ سے ہارے، بطور ٹیم ہم اچھا نہیں کھیلے۔

مزید پڑھیں: برمنگھم اسٹیڈیم کے باہر ” گومصباح گو، گو وقارگو کے نعرے بلند

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں غلطیوں کی گنجائش نہیں ہوتی، کوشش کریں گے جو غلطیاں ہوئیں اگلی سیریز میں نہ کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انگلش ٹیم نے قومی ٹیم کو تیسرے ون ڈے میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دے کر کلین سویپ کیا تھا۔

پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 332 رنز کا ہدف دیا تھا، انگلش ٹیم نے مطلوبہ ہدف 48 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، جیمز ونس نے شاندار سنچری اسکور کی تھی۔

The post بابر اعظم نے شعیب اختر کے باؤنسر کا جواب دے دیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3hCXQFy
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو