اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی نہ آسکی، ایک دن میں 1800 سوسے زائد کیسز سامنے آئے اور مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 3.84 فیصد ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا کہ 24 گھنٹے میں ملک میں کورونا سے مزید 15 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد کورونا سے مجموعی اموات 22 ہزار597 تک جاپہنچی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے 47 ہزار 15 ٹیسٹ کیے گئے ،جس میں سےایک ہزار808 نئے کورونا کیسز سامنے آئے جبکہ اس دوران مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 3.84 فیصد ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 75 ہزار 92 ہو گئی اورایکٹو کیسز کی تعداد 38ہزار622 ہے جبکہ 9 لاکھ 11 ہزار383 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد تین لاکھ 47 ہزار 4 سو 78 ، پنجاب میں تین لاکھ 48 ہزار 309، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 39ہزار 162 اور بلوچستان میں 27 ہزار 994ہوگئی ہے جبکہ آزاد کشمیر 21 ہزار ایک سو 80 اور گلگت بلتستان میں 6 ہزار 904 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
خیال رہے این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ 2 ہفتے پہلے کہا تھا مصنوعی ذہانت کے ماڈل چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں، اب کورونا کی چوتھی لہرکےآغازکےواضح ابتدائی آثار نظر آرہے ہیں، ایس او پیزکی ناقص تعمیل ، مختلف اقسام کا پھیلاؤ،خصوصا بھارتی اقسام کا وائرس کوروناکی چوتھی لہرکی اہم وجہ ہے.
The post پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہرکا آغاز ، مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3kfDDHs
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box