وفاقی دارالحکومت میں کرونا کیسز بڑھنے کے بعد مختلف علاقوں کو سیل کردیا گیا۔
اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دارالحکومت کے شہریوں کو آگاہ کیا کہ چار روز میں رپورٹ ہونے والے کرونا مثبت کیسز کی شرح پانچ فیصد تک پہنچ گئی۔
انہوں نے بتایا کہ جن علاقوں میں کرونا کیسز رپورٹ ہوئے انہیں فوری طور پر سیل کیا جارہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق قربان ٹاؤن کھنہ کی گلی نمبر 13، گلی نمبر 19، سیکٹر جی الیون ٹو، ایف سکس تھری، جی سیون، ایف سکس تھری، جی سیول ٹو کی مخصوص گلیوں اور سواں گارڈن کو سیل کیا جارہا ہے۔
In 4 days covid ratio has jumped from less than 1% to 5%. Following areas are being sealed from 9 am tmrw.
Street 13 Qurtaba Town, Khanna
Street 18 G-11/2
Street 19 F-6/3
Street 24 G-7/2
Street 29 Block H soan Garden
Kips Academy PWD
IM School Boys F-8/3 pic.twitter.com/MuK9rJLq28— Office of Deputy Commissioner Islamabad (@dcislamabad) July 11, 2021
انہوں نے بتایا کہ کیپس اکیڈمی پی ڈبلیو ڈی، ماڈل اسکول بوائز ایف ایٹ تھری کو بھی سیل کیا جارہا ہے۔ مذکورہ علاقوں کوپیر کی صبح 9 بجےسے تاحکم ثانی بند کردیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: کرونا وائرس: نئے کیسز کی یومیہ تعداد ایک بار پھر ہزار سے تجاوز
دوسری جانب ملک میں بھی کرونا کیسز میں تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری ہونے والے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ 48 ہزار 382 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1980 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کے مطابق کرونا مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد سے زائد ہوگئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 27 مریضوں کا انتقال بھی ہوا۔
The post اسلام آباد میں کرونا کیسز کی شرح پانچ فیصد، کئی علاقے سیل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3AUjOLI
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box