کابل / نیویارک: امریکا کے نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان نے ملک کے شمالی علاقوں پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا۔
امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ طالبان کو افغانستان کے مختلف علاقوں میں بالکل بھی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا، انہوں نے حالیہ دنوں ڈرامائی کامیابیاں حاصل کیں اور علاقوں پر کنٹرول قائم کیا۔
امریکی ویب سائٹ کے مطابق طالبان ملک کے بڑے حصے پر قابض ہوچکے جبکہ انہوں نے شمالی علاقوں پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے، صرف گزشتہ چھ روز میں طالبان نے 38 اضلاع پر کنٹرول حاصل کرلیا۔
مزید پڑھیں: خانہ جنگی کا خدشہ، قندھار میں بھارتی قونصل خانہ بند کردیا گیا
یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان کی پیش قدمی جاری، ایک اور ضلع پر کنٹرول
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں سیکیورٹی کی صورت حال دن بہ دن خراب ہورہی ہے، 53 سے زائد اضلاع پر طالبان نے اپنی حکومت اور نظام قائم کیا، جن میں اہم سرحدی علاقے بھی شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 29 فیصد علاقوں پر قبضے کی جنگ جاری ہے جبکہ 18 فیصد علاقوں پر افغان حکومت کی عمل داری ہے۔
The post افغان طالبان کا شمالی علاقوں پر مکمل قبضہ، امریکی ادارے کی تصدیق appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2TXMHpT
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box