تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 11 July 2021

ایک اور بالی ووڈ اداکار انتقال کرگئے

ممبئی : مشہور بالی ووڈ اداکار مادھو موغے کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار مادھو موغے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے اور آج صبح 68 برس کی عمر میں وہ اپنے گھر میں انتقال کرگئے۔

موغے کی وجہ شہرت اداکار و اداکاروں کی نقل اتارنا کی وجہ سے تھی، باالخصوص آنجہانی اداکار سنجیو کمار کے فلم میں نبھائے گئے یادگار کردار ‘ٹھاکر’ کی نقل اتارنے کی وجہ خاصے مشہور تھے۔

اداکار کو طبعیت میں خرابی کے باعث گزشتہ ماہ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں انہیں پھیپھڑوں کا کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

مادھو موغے نے 1993 میں ’دامنی‘، 1996 میں ’گھاتک‘ اور 2005 میں ’میں نے پیار کیوں کیا‘ سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

یوسف خان کی سفرِ زیست پر ایک مختصر نظر

خیال رہے کہ کچھ روز قبل بالی ووڈ ٹریجیڈی کنگ اور شہنشاہ جذبات دلیپ کمار طویل علالت کے بعد 98 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

The post ایک اور بالی ووڈ اداکار انتقال کرگئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3hDivJT
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو