کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 4 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، بچہ خالی اسکول کے اندر گیند لینے گیا تھا جہاں چوکیدار کے بیٹے نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں 4 سالہ بچے سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، بچہ کھیل کے دوران اسکول میں جانے والی گیند لینے اندر گیا تھا۔ واقعہ نجی اسکول میں پیش آیا۔
متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، والد کا کہنا ہے کہ وہ اسکول کے قریب کرائے کے گھر میں رہتے ہیں، میرا بیٹا دیگر بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا۔
والد کے مطابق اسی دوران گیند اسکول کے اندر گئی تو بیٹا لینے اندر چلا گیا جہاں اسکول چوکیدار کے بیٹے نے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے بچے سے زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
The post خالی اسکول کے اندر گیند لینے جانے والا 4 سالہ بچہ زیادتی کا شکار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3jqWXkq
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box