تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 30 August 2021

سعودی عرب: ملازمین کے لیے بہت جلد بڑی خوشخبری کی امید!

ریاض: سعودی عرب میں گھریلو ملازمین کے تنازعات کے حل کیلئے بہت جلد آن لائن نظام متعارف کرایا جائے گا۔

مملکت میں ملازمین کے تنازعات کا تصفیہ کرانے والے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل سلیمان التویجری کا کہنا ہے کہ بہت جلد گھریلو ملازمین کے تنازعات کے آن لائن تصفیے کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر یہ نظام سعودی دارالحکومت ریاض کے لیے ہوگا بعد ازاں اس کا دائرہ دیگر علاقوں تک وسیع کیا جائے گا۔

سلیمان التویجری کا کہنا تھا کہ گھریلو ملازمین کے تنازعات کا آن لائن تصفیہ کرانے والی کمیٹیوں کی تشکیل ہوچکی ہے ان کے ذریعے آجر اور اجیر ایک دوسرے کے خلاف شکایات کا اندراج کراسکیں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فریقین آن لائن اپنے معاملات طے کریں گے اور متعلقہ کمیٹیاں جائزہ لیں گی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں عام ملازمین کے لیے ’ودی‘ نظام کے توسط سے اختلافات کے تصفیے کا سلسلہ دو سال قبل شروع کیا گیا تھا اور اب گھریلو ملازمین کو بھی اس کا حصہ بنایا جارہا ہے۔

عام ملازمین کے اختلافات آن لائن حل کرانے کے لیے ’ودی‘ سسٹم کامیاب رہا تھا۔

The post سعودی عرب: ملازمین کے لیے بہت جلد بڑی خوشخبری کی امید! appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2WCLK7e
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو