تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 27 August 2021

پانی چوری میں ملوث ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار معطل

کراچی: شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں پانی چوری میں پولیس افسرا و اہلکار ملوث نکلے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر سے پانی چوری میں ملوث ایس ایچ او منگھوپیر سمیت 3 افسران اور 3 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

معطل ہونے والوں میں منگھوپیر تھانے کے ایس ایچ او انسپکٹر امین کھوسہ شامل ہیں دیگر افسران میں سب انسپکٹر صفدر، اے ایس آئی رحیم لاشاری، دو ہیڈ کانسٹیبل اور ایک کانسٹیبل بھی شامل ہے۔

ڈی آئی جی ویسٹ کی جانب سے اہلکاروں و افسران کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شہر کے بیشتر علاقوں میں ٹینکر مافیا کا راج ہے جس کے سبب عوام پانی ٹینکر مافیا سے خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ واٹر بورڈ اور سندھ حکومت ان ٹینکر مافیا کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر ہیں۔

اس سے قبل بھی اورنگی ٹاؤن، بلدیہ، منگھوپیر، جہانگیر روڈ، لیاقت آباد کے علاقوں میں پانی کی عدم فراہمی پر شہریوں کی جانب سے احتجاج بھی ریکارڈ کرایا جاچکا ہے۔

No description available.

The post پانی چوری میں ملوث ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار معطل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3sQw10C
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو