تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 27 August 2021

افغانستان سے غیرملکیوں‌ کی ممکنہ آمد، ایئرپورٹ پر موبائل استعمال پر پابندی

کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موبائل فون سے تصاویر اور ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کردی گئی، جس کے بعد کسی بھی ملازم کو تصویر و ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے جوائنٹ ڈائریکٹر برائے ویجنلس نے ایئرپورٹ پر موبائل کے ذریعے فوٹو اور ویڈیو گرافی پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

تمام ملکی اور غیرملکی فضائی کمپنیوں اور ایئرلائن آپریٹرز کو مراسلہ ارسال کردیا، جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ ملازمین  کو پابندی سے متعلق آگاہ کیا جائے اور انہیں ہر صورت عمل کی ہدایت کی جائے۔

مزید پڑھیں: اے ایس ایف ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال پر سخت پابندی

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹ لاؤنجز، ایپرون پر ویڈیو بنانا سیکیورٹی رسک ہے، لہذا ملازمین و اہلکاروں کو موبائل کے استعمال سے روکا جائے۔

ہدایات کی خلاف ورزی پر متعلقہ ملازمین و اہلکاروں کے موبائل فونز اور ایئر پورٹ انٹری کارڈ ضبط  کئے جائیں گے۔  مراسلہ افغانستان سے غیر ملکیوں کی کراچی ایئرپورٹ ممکنہ  آمد کے تناظر میں جاری کیا گیا۔

The post افغانستان سے غیرملکیوں‌ کی ممکنہ آمد، ایئرپورٹ پر موبائل استعمال پر پابندی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3zoXYPw
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو