اسلام آباد : حکومت نے بیرون ملک جانے والوں کی سہولت کےلیے بوسٹر ویکسی نیشن یکم ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور صوبوں کو بیرون ملک جانے کے منتظر افراد کےلیے یکم ستمبر سے بوسٹر ویکسی نیشن شروع کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بوسٹر ویکسینیشن سے متعلق آزاد کشمیر و گلگت بلتستان سمیت صوبوں کو مراسلہ بھی ارسال کردیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک جانے والوں کی بوسٹر ویکسی نیشن مخصوص مراکز پر ہوگی اور بیرون ملک جانے کے منتظر افراد کےلیے بوسٹر ڈوز فیس 1270 روپے مقرر کی گئی ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بوسٹر ڈوز فیس نیشنل بینک کی برانچز میں جمع کرائی جاسکے گی، شہری بوسٹر ڈوز فیس کی رسید اور ویزہ دکھا کر ویکسین لگوا سکیں گے۔
The post بیرون ملک جانے کے منتظر افراد کئلیے بوسٹر ویکسینیشن سے متعلق بڑی خوشخبری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mC2uqp
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box