تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 28 August 2021

ٹریفک وارڈن نے ایف آئی اے کا جعلی افسر پکڑلیا

لاہور : صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک وارڈن نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کا جعلی افسر پکڑ لیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ٹریفک وارڈر نے ایف آئی اے کے جعلی افسر کو دھر لیا، وارڈن نے جعلی افسر کو پ نہر اچھرہ سے پکڑا تھا۔

پل نہر اچھرہ پر سیکٹر انچارج شبیر نے دو موٹر سائیکل سواروں کو روکا تو پچھلی سیٹ پر بیٹھے شخص نے اپنی شناخت بطور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی افسر کرائی۔

وارڈن نے موقع پر ہی تھوڑی تفتیش کی پتہ چلا کہ موصول ایف آئی اے کے جعلی افسر ہیں، جس کے بعد وارڈن کی مدعیت میں سموئیل اور ساگر نامی دونوں موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایف آئی اے کے نام پر کارروائیاں کرنے والے متعدد جعلی افسران گرفتار ہوچکے ہیں۔

نومبر 2020 میں فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے خفیہ اطلاعات اور شکایات پر جعلی ایڈیشنل ڈائریکٹر کے خلاف سائبر کرائم سرکل کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کا جعلی ایڈیشنل ڈائریکٹر گرفتار

رپورٹ کے مطابق ملزم عرفان خان سندھ پولیس، ایف آئی اے کا افسر بن کر شہریوں کو بیوقوف بناتا تھا اور دھمکیاں دینے اور پیسوں کی وصولی کے لئے غیر قانونی سرگرمیاں سرانجام دیتا تھا۔

ملزم نے ایف آئی اے کی جعلی آئی ڈی اور دفتر بھی بنا رکھا تھا جبکہ شہریوں کو ڈرانے کے لیے ملزم اپنی اہلیہ کو ایڈیشنل سیشن جج کے طور پر متعارف کرایا کرتا تھا۔

The post ٹریفک وارڈن نے ایف آئی اے کا جعلی افسر پکڑلیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3Bi8atE
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو