تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 28 August 2021

متحدہ عرب امارات سے غیرملکیوں کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات(یو اے ای) نے ویکسین شدہ غیرملکیوں کو سیاحتی ویزے پر ملک میں داخلے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق غیرملکی سیاح بھی اب متحدہ عرب امارات آسکیں گے، اماراتی حکومت نے ویکسین شدہ افراد کو سیاحتی ویزے پر امارات میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ نئے احکامات کا اطلاق 30اگست سے ہوگا۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) کی منظور شدہ ویکسین لگانے والے سیاح متحدہ عرب امارات آنے کے اہل ہوں گے، ایئرپورٹ پر سیاحوں کے ریپڈپی سی آرٹیسٹ کیے جائیں گے۔

حکومت کے مطابق سفری پابندیوں کی فہرست والے ممالک کے شہریوں پر بھی مذکورہ فیصلے کا اطلاق ہوگا۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں یو اے ای نے پابندی میں نرمی کرتے ہوئے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے مسافروں کو سفر کی اجازت دی جن کے پاس اماراتی رہائشی ویزا موجود ہے۔

حکام نے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط رکھی ہے، ابتدائی طور پر پاکستانی مسافروں کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم اب ایئرپورٹس پر مذکورہ ٹیسٹ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے اور پروازوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

The post متحدہ عرب امارات سے غیرملکیوں کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3gJuOmZ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو