راولپنڈی: ملکی اعلیٰ عسکری قیادت کل اراکین پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے گی، سینیٹ اور قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹیوں کے اراکین جی ایچ کیو جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ دفاعی کمیٹی کی سربراہی مشاہدحسین سید کریں گے جبکہ قومی اسمبلی دفاعی کمیٹی کے سربراہ امجد علی خان ہوں گے۔ کمیٹیوں کے اراکین کو کل صبح ساڑھے9بجے جی ایچ کیو پہنچنے کی ہدایت کردی گئی۔ سیکرٹری دفاع، سیکرٹری خارجہ اور سیکرٹری قومی سلامتی کو بھی نوٹسز جاری ہوگئے۔
افواج پاکستان کی قیادت ملکی داخلی سلامتی اور افغان صورت حال پر بریفنگ دے گی۔ بریفنگ دینے کی درخواست دفاعی کمیٹیوں کی جانب سے کی گئی تھی۔
اراکین کو بدلتی افغان صورت حال اور پاکستان کی پالیسی سے آگاہ کیا جائے گا۔
ذرایع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی کمیٹیوں کی ملاقات ہوگی۔ ترجمان افواج پاکستان میجرجنرل بابر افتخار بھی بریفنگ میں شرکت کریں گے۔
پارلیمانی کمیٹیوں کے اراکین یادگار شہدا پر حاضری بھی دیں گے۔
The post افغانستان کی بدلتی صورتحال، اعلیٰ عسکری قیادت اور اراکین پارلیمنٹ کی اہم بیٹھک! appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Y8mTJp
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box