راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی کے علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں افغان شہری جاں بحق ہوگیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔
پولیس حکام کے مطابق مقتول کی شناخت عبدالستار کے نام سے ہوئی، جو افغان شہری تھا۔پولیس کی جانب سے کی جانے والی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ مختیار کو خاندانی دشمنی کی بنیاد پر قتل کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان مقتول کے گھر مہمان بن کر آئے تھے، وہ مقتول کے سر اور سینے پر گولیاں مار کر فرار ہوگیے۔
پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیے جبکہ شواہد بھی اکھٹے کرلیے۔ پولیس حکام نے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردیں۔
The post راولپنڈی میں فائرنگ، افغان شہری خاندانی دشمنی پر قتل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2UXHKxT
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box