تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 29 August 2021

نواب شاہ: ٹرین کی بوگی سے تیل رسنے پر ٹریک متاثر، ٹرینوں کی آمد و رفت معطل

نواب شاہ: صوبہ سندھ کے شہر نواب شاہ کے ریلوے اسٹیشن پر مال بردار ٹرین کی بوگی سے تیل رسنے پر ٹرین کو روک لیا گیا، تیل رسنے سے ریلوے ٹریک متاثر ہوا جس کے بعد ریلوے حکام نے ٹرینوں کی آمد و رفت معطل کردی۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر نواب شاہ کے ریلوے اسٹیشن پر مال بردار ٹرین کی بوگی کو تیل رسنے پر روک لیا گیا، ریلوے عملہ اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ تیل رسنے سے ریلوے ٹریک متاثر ہوا ہے، ریلوے حکام نے ٹرینوں کی آمد و رفت معطل کردی ہے اور صفائی کا عمل جاری ہے۔

حکام کے مطابق ڈبے سے تیل لیک ہونے کی تحقیقات کر رہے ہیں، متاثرہ ڈبے سے سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب سے تیل لیک ہونا شروع ہوا، تیل لیک ہونے کے بعد بھی مال بردار ٹرین 20 منٹ تک چلتی رہی۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ بوگی سے 50 فیصد تیل گر کر ضائع ہوگیا، متاثرہ بوگی کو گاڑی سے الگ کر کے منزل پر روانہ کر دیا جائے گا۔

The post نواب شاہ: ٹرین کی بوگی سے تیل رسنے پر ٹریک متاثر، ٹرینوں کی آمد و رفت معطل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3BoRtwS
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو