خیر پور : سندھ پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے بھی خواتین کو ہراساں کرنے واقعات سامنے آنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر خیر پور کے تھانہ کنب پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے دو خواتین کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے، چوکی انچارج ٹالپر روڈ نے دو بہنوں کو ہراساں کیا ہے۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی غلام اصغر بھٹو نے ہمیں اکیلا پاکر تنگ کیا اور غلط الزامات لگا کر دو لاکھ روپے طلب کیے۔
متاثرہ خواتین نے کہا کہ نواب شاہ شہر میں رہائش ہے اور رانی پور کسی کام سے آئے تھے اور گاڑی کے انتظار میں اسٹاپ پر کھڑے تھے کہ اہلکار نے ہمیں تنہا پاکر ہراساں کرنا شروع کردیا۔
متاثرہ خواتین نے اپنے بیان میں کہا کہ اے ایس آئی غلام اصغر نے کئی گھنٹے پکڑنے کے بعد ہمیں چھوڑ دیا۔
The post خیرپور میں پولیس اہلکار خواتین کو ہراساں کرنے لگے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mIqB6E
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box