تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 2 September 2021

طوفان آئیڈا نے نیویارک میں تبادہی مچادی، 14 ہلاکتیں

نیویارک: سمندری طوفان آئیڈا نے نیو یارک سٹی اور نیو جرسی میں تباہی مچادی، مختلف واقعات میں چودہ افراد بھی جان سے گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیو یارک کی گورنر کیتھی ہو کل اور نیو یارک سٹی کے میئر بل ڈی بلاسیو نے ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک سمندری طوفان کے باعث نیویارک سٹی میں نو افراد کی ہلاکت رپورٹ ہوچکی، ڈی بلاسیو نے بتایا کہ رات بھر موٹرسائیکل سواروں اور سب وے سواروں کو بچایا گیا جو سیلاب کے پانی میں پھنس گئے تھے۔

امریکا کے اقتصادی مرکز کہلانے والے نیو یارک سٹی میں سمندری طوفان سے گہرا جانی و مالی نقصان ہوا ہے، سیلابی ریلے پھیلنے سے ایک طرف انڈر گراؤنڈ سب ویز کا سسٹم معطل ہو کر رہ گیا ہے تو تیز رفتار بارشوں اور ممکنہ بگولوں سے کئی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیویارک کے سب ویز پلیٹ فارم پانی سے مکمل طور پر بھرچکے اور لوگ اپنے گھروں میں گھٹنوں تک پانی آجانے کے سبب پریشانی کا شکار ہیں۔

محکمہِ موسمیات نے مزید شدید بارش کا انتباہ جاری کرتے ہوئے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

طوفان آئیڈا امریکا کے مرکزی علاقوں تک آنے والا تاریخ کا پانچواں شدید ترین سمندری طوفان ہے۔

گذشتہ چند روز میں طوفان آئیڈا کی وجہ سے جنوبی ریاست لویزیانا میں شدید تباہی دیکھی گئی اور ہزاروں مکانات سمیت انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے، کئی علاقوں میں بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو چکا ہے۔

The post طوفان آئیڈا نے نیویارک میں تبادہی مچادی، 14 ہلاکتیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3gUHQxO
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو