افغانستان سے غیرملکیوں کے انخلا میں پاکستان کی بھرپور معاونت پر دنیا نے پاکستان کی کاوشوں کا بھرپور اعتراف کیا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ یواین عملے کے انخلا میں پاکستان نے بھرپور مددکی۔ بیلجیئم کے وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان سےشہریوں کو نکالنے میں مدد پر شکرگزار ہیں پاکستان نے انخلا میں بھرپورمددکی جسے سراہتےہیں۔
ڈنمارک کے وزیرخارجہ نے کہا کہ انخلا میں مددکرنے پر پاکستان کے شکرگزار ہیں پاکستان کیساتھ دوستی پر فخر ہے، انخلامیں بھرپورمددکی گئی۔
سویڈن وزیرخارجہ نے پاکستانی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے انخلا میں بھرپور مدد اور معاون کی ہے۔
جرمن سفیر نے کہا کہ انخلا میں مددکرنے پر پاکستانی کوششوں کو سراہتے ہیں جب کہ آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ اسٹاف کو افغانستان سے نکالنے میں معانت پر مشکور ہیں۔
صدر یورپین کونسل نے دوٹوک کہا کہ انخلامیں مدد اور بہترین میزبانی پرپاکستان کے شکرگزار ہیں۔ سفیرآسٹریا نے کہا کہ پاکستان نےانخلامیں بہترین معاونت اورسہولتیں دیں۔
امریکی سینیٹرلنڈسےگراہم نے پاکستانی کرداری کی تعریف میں کہا کہ پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہیں بھرپور مدد کی گئی۔
پاکستان نےافغانستان سے 11ہزار غیرملکیوں کےانخلامیں مددکی، افغانستان سے30سےزائدممالک کےلوگوں کو نکالنے میں معاونت کی۔
پاکستان نے غیرملکی اداروں اوراین جی اوزکےلوگوں کوبھی نکالنےمیں مدد کی۔
The post کابل سے غیرملکیوں کا انخلا؛ کس کس ملک نے پاکستان کی تعریف کی؟ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3BDqDks
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box