برطانوی شاہی خاندان پر بنائی گئی نیٹ فلیکس کی سیریز ’دی کراؤن‘ میں مصری اداکار خالد عبداللہ شہزادی ڈیانا کے دوست دودی الفائد کے کردار میں نظر آئیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہزادی ڈیانا اور برطانوی شاہی خاندان حالات پر بنائی گئی نیٹ فلیکس سیریز ’دی کراؤن‘ کے پانچویں سیزن کےلیے مصری اداکار کو کاسٹ کیا گیا ہے۔
پانچویں سیزن میں 1990 میں شاہی خاندان کے ساتھ پیش آئے واقعات کی منظر کشی کی جائے گی، جو شہزادی ڈیانا کے دودی الفائد سے تعلقات پر مشتمل ہے۔
اس سیزن میں شہزادی ڈیانا کا کردار آسٹریلوی اداکارہ الزبتھ ڈبیکی اور دودی الفائد کا کردار مصری اداکار خالد عبداللہ نبھائیں گے جب کہ اداکار سلیم دو ’دودی الفائد‘ کے ارب پتی والد کے کردار میں نظر آئیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ’دی کراؤن‘ کے چار سیزن نشر ہوچکے ہیں جس میں سن 1981 میں 20 سالہ لڑی شہزادی ڈیانا کا کا شاہی خاندان میں داخلہ اور 32 سالہ شہزادہ چارلس سے شادی کو دکھایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ نوّے کی دہائی میں شہزادی ڈیانا کے دودی الفائد سے رومانوی تعلقات اور 1997 میں شہزادی کی موت واقع ہوگئی تھی۔
The post برطانوی شاہی خاندان پر مبنی سیریز ’دی کراؤن‘: دودی الفائد کا کردار کون بنھائے گا؟ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2XTbCgs
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box