ریاض: سعودی محکمہ ٹیکس و کسٹم نے وضاحت پیش کی ہے کہ ایک ہزار ریال سے کم مالیت کے نجی پارسل پر کوئی کسٹم ٹیکس نہیں لگے گا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں متعلقہ محکمہ کا کہنا ہے کہ 1 ہزار ریال سے کم مالیت کے نجی پارسل پر کوئی کسٹم عائد نہیں ہوگا اس رقم میں سامان کی قیمت اور کارگو چارجز سب شامل ہوں گے۔
سعودی محکمہ زکوٰۃ، ٹیکس وکسٹم نے ہدایت کی ہے کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی مقررہ یکساں شرح پندرہ فیصد ہے اور یہ تمام درآمدات پر لاگو ہوگی۔
اپنے ایک بیان میں محکمہ نے خبردار کیا کہ اگر متعلقہ ادارہ ٹیکس اصولوں کی خلاف ورزی کرے تو صارف ویلیو ایڈڈ ٹیکس ایپ کے ذریعے شکایت درج کرا سکتا ہے اور دعوے کے ثبوت منسلک کرنا ہوں گے۔
مملکت میں پارسل اور کسٹم کلیئرنس کی کارروائی پوسٹل سروسر کی ذمہ داری ہے، صارف کلیئرنس کی کارروائی پوسٹل سروسر سے کرائے گا۔ کسٹم کلیئرنس کی کارروائی افراد کے علاوہ کمپنیاں اور ایجنسیاں بھی کرتی ہیں۔
پوسٹل سروسر کی ذمہ داری ہے کہ وہ صارف کو کسٹم کی مکمل تفصیلات پر مشتمل دستاویز فراہم کرے۔
The post ‘کوئی کسٹم ٹیکس نہیں لگے گا’ سعودی عرب کا بڑا ریلیف appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3EVLaTN
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box