تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 1 September 2021

“کابل ایئرپورٹ پر زیادہ نہ رکیں” عالمی تنظیم کی وارننگ

کراچی: کابل ایئرپورٹ پر ایئرٹریفک کنٹرول کی عدم دستیابی پر عالمی تنظیم “ایفالفا” نے اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایئرٹریفک سروس سےمتعلق عالمی تنظیم ایفالفا نے کابل ایئرپورٹ سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری کیا ہے، جس میں خصوصی تاکید کی گئی ہیں۔

ایفالفا کے مطابق کابل آنے اور جانے والی پروازیں انتہائی اقدامات کریں کیونکہ افغانستان خصوصاً کابل کی فضائی حدود بغیرایئرٹریفک کنٹرول کے ہے، امریکی فوج کےانخلا کے بعد کابل ایئرپورٹ پر ایئرٹریفک کنٹرول کا کوئی نظام نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ اب افغانستان کی فضائی حدودمیں ایئرٹریفک کنٹرول کی سروسزدستیاب نہیں ہے اور اہم ترین معاملے پر افغان سول ایوی ایشن حکام سےرابطہ نہیں ہوپارہا ہے۔

ایفالفا کی جانب سے جاری ہدایت نامے کہا گیا ہے کہ کابل جانے اور آنے والی ایئرلائنز کو پیشگی اجازت کے پروگرام پر سختی سےعمل کرنا ہوگا، پیشگی اجازت نہ لینےوالی پروازوں کو کابل ایئرپورٹ پرخدمات فراہم نہیں کی جائے گی، کابل فلائٹ انفارمیشن ریجن میں دن اوررات میں کچھ پروازیں دیکھی گئیں ہیں۔

ایفالفا کا کہنا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر پروازیں تیس منٹ سے زیادہ نہ رکیں، کابل ایئرپورٹ پرفیولنگ کی سہولت بھی دستیاب نہیں ہے، سیفٹی بلیٹن کےمطابق ریجن کی پروازیں پڑوسی ممالک کے ایئر ٹریفک کنٹرول کو استعمال کریں، ایئرلائنزپریشانی سےبچنےکیلئےتازہ ترین نوٹم کی پیروی کریں۔

ایئرٹریفک کنٹرول کی عالمی تنظیم کا کہنا تھا کہ خطےکےدیگرممالک ایئرٹریفک سےمتعلق جامع پلان مرتب کریں۔

The post “کابل ایئرپورٹ پر زیادہ نہ رکیں” عالمی تنظیم کی وارننگ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3yCvz7a
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو