اسلام آباد / مظفر آباد : حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر کی حکومت نے حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر سوگ کا اعلان کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سیدعلی گیلانی کے انتقال پر آزادکشمیر حکومت نے ایک روز چھٹی اور 3روزہ سوگ کا اعلان کیا، آزاد کشمیر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں آج غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے سید علی گیلانی کے انتقال پر ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا۔ انہوں نے حریت رہنما کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابلِ تلافی نقصان قرار دے دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ علی گیلانی کے انتقال پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا اور ملک بھر میں سرکاری سطح پر سوگ منایا جائے گا۔
مزید پڑھیں: سید علی گیلانی کا انتقال، جماعت اسلامی کا ملک بھر میں غائبانہ نمازِ جنازہ کی ادائیگی کا اعلان
عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہا ’پاکستان جرات مندانہ جدوجہد پر علی گیلانی کو سلام پیش کرتا ہے، اُن کےالفاظ یادہیں ہم پاکستانی ہیں اورپاکستان ہماراہے۔
We in Pakistan salute his courageous struggle & remember his words: “Hum Pakistani hain aur Pakistan Humara hai”. The Pakistan flag will fly at half mast and we will observe a day of official mourning.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 1, 2021
وزیراعظم نے کہا کہ ’کشمیری آزادی کے جنگجو سید علی گیلانی کے انتقال کاجان کر دکھ ہوا، علی گیلانی نے ساری زندگی حق خودارادیت کےلیےجدوجہد کی، جس کی پاداش میں انہیں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں مگر وہ پُرعزم رہے۔
شاہ محمود قریشی
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سید علی گیلانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے انتقال کی خبر سُن کر دل گرفتہ ہوں، سید علی گیلانی نے آخری سانس تک کشمیریوں کا مقدمہ لڑا اور متعدد بار جیل ، نظر بندی کی سزائیں برداشت کیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قابض افواج کے مظالم بھی انہیں اپنے مقصد سے پیچھےنہ ہٹا سکے، آج کشمیری ایک عظیم قائد سےمحروم ہوگئے ہیں۔
Pakistan mourns the loss of Syed Ali Shah Geelani, torch bearer of the Kashmir freedom movement. Shah Sb fought for the rights of Kashmiris till the very end, under house arrest of Indian occupation. May he rest in peace and may his dream of freedom come true.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) September 1, 2021
وزیرداخلہ شیخ رشید احمد
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ اظہارِ ہمدردی اور کشمیر قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ شیخ رشید نے خواہش ظاہر کی کہ ’کاش مقبوضہ وادی جا سکوں،گیلانی صاحب کی تدفین میں شریک ہوں، پوری کشمیری قوم کے غم میں برابر کا شریک ہوں‘۔
یہ بھی پڑھیں: حریت رہنما سید علی گیلانی انتقال کر گئے
شیخ رشید نے کہا کہ ’سیدعلی گیلانی کی وفات سے وادی آج ایک عظیم رہنما سےمحروم ہوگئی، انہوں نے انتہائی بہادری، عزم کے ساتھ بھارتی مظالم اور بربریت کا مقابلہ کیا، میں انہیں سلام اور خراج عقیدت پیش کرتا ہوں‘۔
وفاقی وزیر امور برائے کشمیر اور گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور، وزیرانسدادمنشیات اعجاز شاہ، وفاقی وزیرریلوے اعظم خان سواتی سمیت دیگر نے بھی سید علی گیلانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
The post سید علی گیلانی کے انتقال پر یومِ سوگ کا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3kJJ7cr
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box