کراچی: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کراچی نے کل ہونے والے تمام پرچے ملتوی کردیے۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ موسم کی صورت حال کے باعث کل ہونے والے تمام پرچے اور پریکٹیکل ملتوی کردیے گئے ہیں۔
چیئرمین انٹربورڈ کے مطابق ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ کراچی میں مون سون بارشوں کا سلسلہ گزشتہ روز سے شروع ہوا، جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی میں ہونے والی بارش کے بعد شاہراہیں زیر آب آگئیں جبکہ نالوں میں بھی طغیانی ہوئی۔
ایک روز قبل سندھ حکومت نے بارش کے پیش نظر صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی تھیں۔
The post کراچی بارش، انٹر کے امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3DOrLDG
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box